اللہ کی طرف رجوع کرو اس سے پہلے کہ تم اللہ کی طرف لوٹ جاؤ۔

جو شخص تنہائی میں اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے عوامی طور پر عزت دیتا ہے۔

Fajar

5:10 am

Sunrize

6:30 am

Zuhr

12:36 pm

Asr

4:15 pm

Maghrib

6:15 pm

Isha'a

4:10 am

About Us

We Can Work Together For Create a Better Future..

Assalamu Alaikum (Peace be upon you) and welcome to a place of spiritual enrichment, community connection, and the pursuit of knowledge—welcome to Isteqbal Islamic Center.Isteqbal Islamic Center is dedicated to fostering a strong and vibrant Muslim community.

At Isteqbal, we strive to create an inclusive and nurturing environment for Muslims from all walks of life. Our center is a sanctuary for those seeking a deeper connection.

مختصر تعارف مقصدقیام

آج امت مسلمہ کوجن چیلنجز کا سامنا ہے ، ان میں سے ایک بہت بڑا چیلینج امت کی بیٹیوں کے ایمان کی حفاظت کاچیلینج ہے ،دشمنان اسلام کی جانب سے جس طرح مختلف تدابیر کے ذریعے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے ایمان پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، وہ کسی بھی دانا و بینا شخص سے مخفی نہیں ہے۔ اس فتنہ کا شکارزیادہ تر وہی بچیاں ہورہی ہیں ،جو اسکول اور کالج  کے  مخلوط ماحول میں  تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

ایسے سنگین حالات میں شدید ضرورت تھی، ایسےتعلیمی ادارے کی ،جہاں مخلوط ماحول کےمضر اثرات سے حفاظت کے ساتھ محفوظ ماحول میں طالبات کو اسکول و کالج کی تعلیم دی جا سکے۔،نیز ضروری علوم دینیہ کے زیورسے آراستہ کرکے، مستقل طور پر ایک پر کیف دینی وروحانی ماحول میں رکھ کر، اخلاقی قدروں کو پروان چڑھا کر ان کی فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت بھی کی جا سکے، نتیجتاً مستقبل میں قوم و ملت اور سماج و معاشرے کو ایک مثالی مسلم خاتون اور آنے والی نئی نسل کو کامیاب و مثالی ماں فراہم کی جا سکے۔

وقت کے اس اہم ترین تقاضہ کو محسوس کرتے ہوئے ان ہی بلند مقاصد کے پیش نظر، خدمت دین و خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار’’ رحمت عالم ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی ‘‘نے انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں محض نصرت کے وعدہ خداوندی پر بھروسہ کرتے ہوئے صوبہ مہاراشٹر کے مشہور پر فضامقام’’ ماتھیران‘‘کے دامن ’’نیرل ‘‘میں جون ۲۰۲۲کو ’’مدرسہ عائشہ صدیقہ ‘‘کے نام سے ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی ،فی الحال مدرسہ کرایہ کی ایک عمارت میں چل رہا ہے۔ 

موجودہ خدمات،تعلیمی نظام

:اس وقت مدرسے میں تین طرح کا تعلیمی نظام جاری ہے

۔’’۱ مومنہ مع بارہویں کورس‘‘ :   کسی بھی میڈیم کےاسکول سے پانچویں جماعت  پڑھ کر آنے والی طالبات کے لئے سات سالہ لازمی اور اس کے بعد تین سالہ اختیاری تعلیمی نظام مرتب کیا گیا ہے ،ا س نظام کے تحت مدرسہ میں داخل ہونے والی طالبہ مادی (اسکول کی ) تعلیم کے لحاظ سے کورس کے پانچویں سال میں دسویں اور ساتویں سال میں بارہویں کا امتحان دے گی اور اختیاری کورس کے تیسرے سال یعنی مجموعی طور پر کورس کے دسویں سال میں آرٹس یا کامرس سے گریجویشن کے آخری سال کا امتحان دینے کے قابل ہوگی۔ نیز علوم شرعیہ میں سے بھی ضروری علم کا ایک وافر حصہ حاصل کر لے گی۔

         ۔’’۲ داعیہ مع گریجویشن کورس ‘‘ :  اسکول سے دسویں جماعت پاس کر کے آنے والی طالبات کے لیے پانچ سالہ نظام مرتب کیا گیا ہے ،ان پانچ سالوں میں کالج کی تعلیم کے لحاظ سے طالبہ آرٹس یا کامرس سے بارہویں اور گریجویشن کرلے گی اور ساتھ ہی ضروری حد تک علوم شرعیہ سے بھی آراستہ ہو جائے گی ۔

        ۔ ’’۳ صالحہ کورس‘‘    :وہ بچیاں جو دسویں یا بارہویں جماعت میں کامیاب ہو جانے کے بعد آئندہ کالج کی تعلیم کو جاری رکھنا نہیں چاہتیں، یا وہ بچیاں جو کسی وجہ سے دسویں سے پہلے ہی تعلیمی سلسلہ موقوف کر چکی ہیں ،ان کے لیے صرف علوم شرعیہ کی تحصیل کا تین سالہ نظام مرتب کیا گیا ہے ۔اس تین سالہ کورس کے ذریعے طالبہ کافی حد تک علوم شرعیہ کی واقفیت کے ساتھ ایک پر کیف ماحول میں رہ کر دینی ، اخلاقی ، روحانی اور فکری تربیت بھی حاصل کر لے گی۔

        ۔ ’’۴ حافظہ کورس‘‘    :  جوطالبات حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہونا چاہتی ہیں، ان کے لیے اسکول اور کالج کی تعلیم کے ساتھ ، نیز صرف تحفیظِ قرآن کا بھی انتظام ہے۔

عزائم و منصوبے

۔”۱ خوشگوار ازدواجی زندگی کورس“ :  آج کل اکثرشادیوں کی نا کامی کی وجوہات میں سے بعض ایسی بھی ہیں جن کا تعلق خود لڑکیوں سے ہے،چنانچہ ایک ارادہ یہ بھی ہے کہ وہ بچیاں جن کا رشتہ طے ہو چکا ہے، یا جو نکاح کی عمر کو پہنچ چکی ہیں ،ان کے لئے مختصر مدتی ایک سالہ ایسا نظام مرتب کیاجائے جس میں ان کو دین کی بنیادی ضروری تعلیم کے ساتھ ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے نئے حالات اور اس نئی زندگی کے نشیب و فراز سے آگاہ کر دیا جائے ،تاکہ اس کی تربیت حاصل کرکے ہماری بچیاں اپنے خاوند کی مثالی شریک حیات اور اپنے سسرال کی ہر دل عزیز بہو بن سکیں ۔

 ۔”۲ ہوسٹل کا قیام“ :    مدرسے کے اطراف کے کالجوں میں دور دراز علاقوں کی جو بچیاں زیر تعلیم ہیں ،کم معا و ضہ میں ان کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کر کے فارغ اوقات میں ان کی دینی،  فکری اور اخلاقی تربیت کا نظم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

 ۔”۳ مکاتب کا قیام“ :   مدرسہ عائشہ صدیقہ کی  جائے قیام کے آس پاس کافی بڑی تعداد میں مسلم آبادیاں ہیں، لیکن ان آبادیوں میں خصوصاً بچیوں اور خواتین کی دینی تعلیم کا کوئی معقول نظم  بالکل نہیں ہے، ایک منصوبہ یہ بھی ہے کہ مدرسے کے تحت مسلم آبادیوں میں جگہ جگہ مقامی خواتین اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کا نظم کیا جائے اور اور مدرسے کی معلمات وہاں پڑھانے کے لئے جایا کریں۔

 ۔”۴ دار الصنائع “ :  مدرسےکی طالبات کو مادی وشرعی علوم کی تعلیم، دینی ،فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت ،اور امور خانہ داری کی مہارت کے ساتھ ان کے مناسب کچھ ہنر ،مثلا سلائی ،کڑھائی ،مہندی وغیرہ بھی سکھانے کا منصوبہ ہے، تاکہ بوقت ضرورت بچیاں خود کفیل ہو سکیں۔

تقاضے

۔”۱ مسجد اور مدرسہ کی تعمیر“ :  فی الحال مدرسہ عائشہ صدیقہ چند سالوں کے لئے کرایہ کی ایک عمارت میں چل رہا ہے،آئندہ انشاءاللہ خود کی جگہ لے کر مستقل تعمیر کا ارادہ ہے۔ صوبہ مہاراشٹر کے دو مشہور ترین شہروں ممبئی اور پونہ کے درمیان نیرل ایک ایسا علاقہ ہے ،جہاں کافی تیزی کے ساتھ نئی تعمیرات ہو رہی ہیں اور نئی آبادی بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے،لیکن نئے آباد ہونے والے اس پورے علاقے میں صرف ایک مسجد ہے،جو علاقے کی ضرورت کے حساب سےناکافی ہے ،جب کہ وسیع و عریض آبادی کے پیشِ نظر مزید مسجد کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے، لہذا ’’رحمت عالم ویلفیر اینڈچیریٹیبل سوسائٹی‘‘کے ذمہ داران کوشش اس بات کی کر رہے ہیں کہ اس نئی آبادی میں کوئی مناسب جگہ لے کر تعمیر اس طرز پر کی جائے کہ تحتانی اور پہلی منزل (گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور)پر مسجد کا نظم ہو جائے، جس میں مکتب کی شکل میں مقامی بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی انتظام کیا جا سکے اور اوپر کی منزلوں میں مدرسہ عائشہ صدیقہ کا پورا نظام ترتیب دیا جا سکے۔قادر مطلق کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے ہماری کوشش جاری ہے۔

وما ذالك على الله بعزيز

۔”۲ کتب خانہ“ :  ہر تعلیمی ادارے کی اہم ترین ضرورت اور اس کی جان اس کی لائبریری ہوا کرتی ہے ۔فوری ضرورت کے تحت مدرسہ عائشہ صدیقہ شروع تو کر دیا گیاہے ،لیکن اب تک مدرسہ میں کوئی لائبریری نہیں ہے جب کہ اس کی بہت شدید ضرورت محسوس ہو رہی ہے، لہذا مسجد و مدرسہ کے ساتھ ایک ایسی لائبریری کے قیام کا بھی منصوبہ ہے ،جس سے مدرسہ کی طالبات کے علاوہ مقامی حضرات بھی خوب استفادہ کر سکیں۔

تعاون کے طریقے

 آپ اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق متعدد طریقوں سے مدرسہ عائشہ صدیقہ کا تعاون کر سکتے ہیں۔

۔۱ کم از کم کسی ایک معلم/ معلمہ کی تنخواہ کی ذمہ داری قبول کرکے۔

۔ ۲ کسی ایک یا چند طالبات کی فیس کی ذمہ  داری قبول کر کے۔

۔ ۳ مدرسہ کی عمارت کے ایک یا چند مکانات کا کرایہ اپنے ذمہ لے کر۔

۔ ۴ مدرسہ کو درکار ضروری اشیاء میں سے ایک یا چند اشیاء مدرسہ کو فراہم کر کے۔

۔ ۵ ہر ماہ ایک معین رقم کی ادائیگی کے ذریعہ ماہانہ ممبر بن کر۔

۔ ۶ مدرسہ میں پڑھائی جانے والی کتابیں اور قرآن شریف فراہم کرکے۔

۔ ۷ مدرسہ کی عمارت کے مکانات میں سے ایک آدھ یا چند مکانات کے لائٹ بل کی ادائیگی اپنے ذمہ لے کر۔ 

۔ ۸ اپنی، اپنے رشتہ دار، اپنے متعلقین اور پڑوسیوں کی بچیوں کا داخلہ مدرسہ میں کروا کے۔

۔ ۹ عطیہ،  صدقہ، للہ  اور زکوۃ کے مد میں دی گئی نقد رقم کے ذریعہ۔

۔ ۱۰ رب ذوالجلال کی بارگاہ میں کی جانے والی اپنی مستجاب دعاؤں میں مدرسہ کو یاد کر کے۔

شرائط داخلہ

مؤمنہ مع بارہویں کورس میں داخلےکےلیے امیدوار کا اسکول سے پانچویں کلاس میں کامیاب ہونا شرط ہے۔

داعیہ مع گریجویشن کورس میں داخلےکےلیے امیدوار کا اسکول سے دسویں کلاس میں کامیاب ہونا شرط ہے۔

صالحہ کورس کے لیے امیدوار کی عمر ۱۳؍سے ۱۸؍سال کے درمیان ہو۔

شعبہ حفظ میں داخلے کے لیےامیدوار کا تجوید کے ساتھ ناظرئہ قرآن مکمل ہونا ضروری ہے۔

درخواست فارم کے ساتھ مؤمنہ مع بارہویں کورس‘‘کے لیے پانچویں کا اور داعیہ مع گریجویشن ‘‘کورس کے لیے دسویں کا نتیجہ امتحان پیش کرنا ضروری ہے۔

درخواست فارم کے ساتھ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی بھی ارسال کریں۔

امید وار کے متعلق فراہم کردہ معلومات کا صحیح ہونا از حد ضروری ہےاور اس کے ساتھ ان کا متعینہ وقت پر ان کے مطلوبہ طریقے کے مطابق جمع ہونا ضروری ہوگا۔

مدرسے میں داخلے کے لیے اپنی درخواست گوگل فارم کے ذریعے ارسال کریں۔

دانستہ یا نادانستہ طور پر غلط معلومات کا فارم میں اندراج ، نیز فرضی دستاویزات درخواستِ داخلہ کو ناقابلِ قبول بناسکتے ہیں، یا مجوزہ نشست کی برخواستگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

امیدوار کی عمرمؤمنہ مع بارہویں میں داخلے کے وقت ۱۲؍سال اور ’’داعیہ مع گریجویشن اور صالحہ کورس میں داخلے کے وقت ۱۸؍سال سےزیادہ نہ ہو۔

کسی امیدوار کا داخلہ اس وقت کیا جائے گا، جب مدرسے میں داخلے کی گنجائش ہواور امیدوار جملہ مطالبات پورا کرنے کی اہل ثابت ہو۔

داخلے کی منظوری کے لیے امیدوار کا اہلیتی امتحان میں کامیاب ہونا شرط ہے۔

صرف درخواست فارم کا جمع کرادینا داخلے کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے۔

اسکول کا نتیجہ امتحان اگر مدرسے کے داخلہ امتحان کے بعد آتا ہے،تو داخلے کی منظوری اسکول کے امتحان میں کامیابی کی شرط پر موقوف ہوگی۔

داخلے کی منظوری ، نامنظوری کا اختیار انتظامیہ کی صواب دید پر موقوف ہوگا، نیز اسباب کی وضاحت انتظامیہ پر لازم نہ ہوگی۔

مؤمنہ مع بارہویں کورس میں نیا داخلہ صرف چھٹی جماعت ہی سے لیا جائے گا، البتہ اگر امیدوار طالبہ کو قرآنِ کریم ناظرہ، اردو اور انگلش زبان بقدرِ ضرورت آتی ہو، تو زیادہ سے زیادہ ساتویں جماعت میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ساتویں سے دسویں تک کسی جماعت میں نیا داخلہ نہیں لیا جائے گا۔

درخواست کا جواب واٹس ایپ پر دیا جائے گا، لہذا درخواست فارم میں اپنا واٹس ایپ نمبر ضرور تحریر کریں۔

Islam Pillars

Five Pillars Of Islam

Support Us, We Need Your Help.

May Allah bless you! Thank you. Those who (in charity) spend of their goods by night and by day, in secret and in public, have their reward with their Lord

00+

Mosque

00+

Madrashas

00+

Students

00+

Emam

Donate Now

Our Services

Our Services For Humanity

0 1

Quran Memorization

Memorizing the Quran is a noble endeavor, fostering spiritual growth and connection with Allah. It requires

Read More
0 2

Special Child Care

Special child care offers tailored support for children with unique needs, inclusion, and well-being in a

Read More
0 3

Mosque Development

Enhancing community ties, mosque development ensures sacred spaces for prayer, reflection, and communal.

Read More
0 4

Charity & Donation

Charity and donation providing essential resources, hope, and support to those in need, fostering.

Read More
0 5

Matrimonial

Matrimonial services foster meaningful connections by bringing together who share common values and life.

Read More
0 6

Funerals

Funerals honor lives, provide solace, and offer a space for communal support during times of grief

Read More

Our Event

Our Upcoming Events

Embarking on a Journey of Reflection

  • July 25, 2024 @ 15:00 - 19:00
  • 85 Preston Rd. Inglewood, Maine 980

65

Days

46

Hours

37

Minutes

60

Seconds
Join Now

Celebrated at the end of Ramadan

  • July 25, 2024 @ 15:00 - 19:00
  • 85 Preston Rd. Inglewood, Maine 980

65

Days

46

Hours

37

Minutes

60

Seconds
Join Now

Exploring Islamic Insights and Wisdom

  • July 2, 2024 @ 15:00 - 19:00
  • 85 Preston Rd. Inglewood, Maine 980

65

Days

46

Hours

37

Minutes

60

Seconds
Join Now

Testimonial

What Our Donor Says

Abdul-'Adl

Abdul-'Adl

Marketing Coordinator

I was warmly welcomed by a community dedicated to fostering a sense of belonging and unity. The center's commitment to creating an inclusive and supportive environment is truly commendable.

Kristin Watson

Marketing Coordinator

Istiqbal's dedication to community service is a testament to its commitment to embodying the principles of Islam. The center actively engages in charitable initiatives, outreach programs.

Falih Zubayr

Marketing Coordinator

I was warmly welcomed by a community dedicated to fostering a sense of belonging and unity. The center's commitment to creating an inclusive and supportive environment is truly commendable.

Our Blog

Our Latest News